0

اعوان کرکٹ گراؤنڈ کندوال میں شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) اعوان کرکٹ گراؤنڈ کندوال میں شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس کے چیف آرگنائزر عطا المصطفی جمیل ثنادھا اعوان اور انوارالمصطفی ثنادھا اعوان تھے جبکہ سرپرست اعلی معروف سماجی شخصیت قاضی محمد فیاض تھے فائنل میچ کی تقریب کے چیف گیسٹ بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان، ملک ربنواز انیق پٹرولیم کندوال ،چیئرمین KCB مہر ربنواز حطار ،صدر KCBملک فضل الہی بابر ،ملک قیصر سبال اور ملک الطاف حسین روڈہ تھے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع جہلم اور ضلع خوشاب کی 22 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ الیون سٹار کندوال ضلع جہلم اور فائیو سٹار ناڑی ضلع خوشاب کے مابین کھیلا گیا تاہم فائنل میچ الیون سٹار کندوال نے جیت لیا اور فائیو اسٹار ناڑی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی جو کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتی رہی ڈھول کی تھاپ پر بھی کھلاڑیوں کو داد ملتی رہی علاقہ بھر کے عوام کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے محمد اسرار احمد نے کیا ٹورنامنٹ کے انتظامات میں ملک محمد کامران ،مبشر انصاری ،ملک تیمور الحسن اور ملک شجاعت الحسن نے اھم کردار ادا کیا کمنٹری کے فرائض ملک آفتاب برامکہ نے سر انجام دیے مین آف دی میچ راجہ ثمر کنڈل قرار پائے ملک عامر ناڑی نے سنچری بنائی مہمان خصوصی ملک ظہیر اعوان اور قاضی محمد فیاض نے ونر ٹیم الیون سٹار کندوال کے ٹیم کپٹن ملک تیمور الحسن کو دس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جبکہ رنراپ ٹیم فائیو اسٹار ناڑی کے کپٹن ملک محمد ابرار کو ملک ربنواز انیق پٹرولیم کندوال نے پانچ ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی تاہم دیگر مہمانان گرامی مہر رب نواز حطار ملک فضل الہی بابر ،ملک الطاف حسین روڈہ ،ملک قیصر سبال،ملک عدیل ایڈوکیٹ نے دیگر تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے میچ جیتنے کے بعد شائقین نے خوب بھنگڑے ڈالے اس موقع پر قاضی محمد فیاض اور ملک ظہیر اعوان نے کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی ملک قیصر بسیال نے بھی ایم خدمات سر انجام دیں کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے گراؤنڈ ملک ممتاز اعوان شدیال نے مہیا کیا تاہم مالی تعاون محمد بلال صفدر محمد وسیم احمدال ،قاضی عامر مسعود ،ملک زاہد جھاٹلہ ،حافظ وسیم لکھیال محمد ارسلان ،ملک رستم ،ملک اشفاق جھاٹلہ ،مدثر عباس، عظمت اللہ حیدری ،محمد عمران اور مشاہد نے کیا دریں اثناء پہلے سیمی فائنل میں مین آف دی میچ راجہ ثمر اور دوسرے سیمی فائنل میں مین آف دی میچ محمد عنصر رہے سوشل میڈیا پر دائیوال کے بھٹو صاحب نے لائیو کوریج کی