0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی خواتین کی 9000 روپے کی قسط پہنچ چکی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی خواتین کی 9000 روپے کی قسط پہنچ چکی ہے جبکہ بچوں کے وظائف بھی پہنچ چکے ہیں ایسی تمام خواتین گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈدادنخان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹوبھہ سے وصول کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پنڈدادنخان طارق ملک نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا