0

دھریالہ جالپ اعظم پور کی نئی آبادی برج ستار میں دن دیہاڑے ظفر حطار نامی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے نواحی گاؤں اعظم پور کی نئی آبادی برج ستار میں دن دیہاڑے ظفر حطار نامی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی دریں اثنا ء یہ سارا علاقہ بیلے کے ساتھ ملحقہ ہے اس علاقہ میں اکثر وارداتیں ہوتی ہیں یہ علاقہ اعظم پور ،جیتی پور برج ستار، فتح آباد ، کانیانوالہ وغیرہ بلکل غیر محفوظ ہوچکے ہیں اس علاقہ میں ناجائز اسلحے کی بھرمار ہو چکی ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او جہلم ،آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب کو خصوصی نوٹس لینے اور ایکشن لینے کی ضرورت ہے پولیس چوکی دھریالہ جالپ بالکل اس علاقہ کے ساتھ ملحقہ ہے لیکن جرائم میں کمی واقع ہونے کی بجائے جرائم بڑھ رہے ہیں علاقہ بھر کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کے اس علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو سکے