پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ہم اہلیان ڈیرہ جات ٹوبھہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ڈیرہ جات پر پینے کے پانی کے کنکشن جو کے مین پائپ لائن سے لگے ہوئے ھیں اس کے علاوہ ہمارا کوئی بھی متبادل پینے کے پانی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے
ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ہمارے کنکشن کاٹنے سے پہلے متبادل پانی کا انتظام کیا جائے اس کے علاوہ سروے کرکے دیکھا جائے کہ تقریبا 50 کے قریب کنکشن زیادہ تر ایک عدد ڈیرہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم کی مین لائن پر لگائے گئے ہیں بلکہ بھیلووال کی پرانی مین لائن پر بھی کنکشن لگے ہوئے ہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ اگر کنکشن کاٹے جائیں تو صرف وہ کنکشن ہی کاٹے جائیں جو صرف ایک ڈیرہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے لئے لگائے گئے ہیں تو ہمارا کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جو جائز کنکشن مثلاً ایک کنکشن سے 20 ڈیرہ جات پانی پی رہے ہیں تو ایسے کنکشن نہ کاٹے جائیں اگر وہ کاٹے گئے تو اس سے پہلے متبادل پانی کا ذریعہ فراہم کیا جائے اور اگر کوئی پانی کا ذریعہ فراہم نہ کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے خیالات کا اظہار سابق کونسلر چوہدری محمد افضل کرڑ و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ظلم اور ناانصافی کی گئی تو ہم بھی روڈ بلاک کریں گے کیونکہ پانی پر سب کا حق ہے
0