پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے اچانک دریائے جہلم کے گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی جس پر ریسکیو1122پنڈدادنخان کے عملے نے فوری ریسپانس دیتے ھوئے نا صرف انھیں بچا لیا بلکہ فوری طبی امداد دینے کا مظاہرہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو ڈسٹرکٹ ریسکیو 1122جہلم کے انچارج انجینئر محمد سعید تحصیل انچارج ریسکیو1122 پنڈدادنخان محمد ارشد بلوچ کی زیر نگرانی موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے پنڈ دادنخان میں فلڈ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا. جس میں محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائف سٹاک، محکمہ پبلک ہیلتھ نے شرکت کی.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے سیلابی صورت حال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی. جس میں سیلابی صورت حال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے، فلڈ سیکٹر کی تشکیل، ہنگامی حالات میں لوگوں کا انخلا اور ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے اور فرسٹ ایڈ دینے کا بتایا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجونے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی اور مہارت کو جانچنے کے لئے خود دریا ئےجہلم میں چھلانگ لگا دی. ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ریسکیو کر لیا.
اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو نے ریسکیو سٹاف کے بروقت ریسپانس اور عملی مہارت پہ اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے مزید کہا کہ اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی سیلابی صورتحال سے پہلے ریسکیو اور ریلیف آلات کی مکمل چیکنگ اور عملے کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم نے اس موقع پر لوگوں کو پیغام دیاکہ دریا میں نہانے سے اجتناب کریں. ڈپٹی کمشنر جہلم نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔تاکہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو. خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کریں تاکہ بروقت امداد ی کاروائی کی جا سکے
0