0

آنے والی حکومت انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ھو گی ، پیر سید امیر حمزہ کرمانی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)آنے والی حکومت انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ھو گی بلاول بھٹو زرداری کے اندر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہیداور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی خدا داد صلاحیتیں اور آصف علی زرداری جیسی سیاسی سوچ اور اچھی سیاسی تربیت موجود ھے پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں یکساں مقبول اور غریب آدمی کی سوچ کی پارٹی ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 61 جہلم پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل نے گوندل ہاؤس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے نمائندہ ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے ورکروں کا موقف تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو ترک نہیں کیا بلکہ تحریک انصاف نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہم نے تحریک انصاف کےلئے قربانیاں دیں جیلوں میں گئے مگر پارٹی قیادت نے خود ہمیں فراموش کر دیا ہم سیاسی ورکر ہیں اور سیاسی سوچ اور سیاسی منشور رکھنے والی پارٹی کے ساتھ ہیں ہماری بہت سے تحریک انصاف کے مایوس ورکروں سے بات چیت ھو چکی ھے اور بہت سے ورکروں سے بات چیت جاری ھے انشااللہ بہت جلد اور کھل کر پیر سید حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل جیسے مدبرانہ سوچ رکھنے والے سیاستدانوں کے ساتھ ھوں گے جبکہ سید امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل نے آنے والے ورکروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ھوئے علاقے کی فلاح و بہبود کےلئے ساتھ ساتھ چلنے کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ھے عوام نون لیگ کی پالیسیوں سے مایوس ھو چکے ہیں اور انشااللہ ضلع جہلم کو ایک بار پھر ذولفقار علی بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیربنائیں گے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما راس مسعود بھٹی ایڈوکیٹ، رشید احمد بٹ اور دیگر رہنماؤں کے علاؤہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےافراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی