0

پنڈدادنخان اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت

پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈدادنخان اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ھیں شدید گرمی میں عوام کا برا حال کاروبار زندگی مفلوج مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین لوڈشیڈنگ منیجمنٹ کمیٹی انور علی کانجو سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کو خصوصی ہدایات دی جائیں کہ وہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بروقت مدنظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو عوام الناس کے لئے واضح کریں تاکہ عوام اس شیڈول کے مطابق اپنے روزمرہ کے معاملات کو سرانجام دے سکیں ۔