0

للہ انٹرچینج سے ملحقہ احمد پٹرولیم عوام کے لئے ایک نیا عذاب بن کر سامنے آگیا ملاوٹ شدہ پٹرول کی سر عام فروخت ہونے لگی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) للہ انٹرچینج سے ملحقہ احمد پٹرولیم عوام کے لئے ایک نیا عذاب بن کر سامنے آگیا ملاوٹ شدہ پٹرول کی سر عام فروخت ہونے لگی گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے احمد پٹرولیم پر ملاوٹ شدہ دو نمبر پٹرول فروخت کرنے والے ملازمین کا ستایا ہوا چودھری راسب خان کرڑ ملاوٹ شدہ کچرے سے بھرپور پٹرول لے کر اوصاف آفس پہنچ گیا اور بتایا کہ میں نے بوتل میں پٹرول ڈلوایا اور گھر لے کر آگیا جب آ کر دیکھا تو اس میں کچرا موجود تھا دوبارہ واپس گیا تو انہوں نے پٹرول واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمارا پٹرول ایک نمبر ہے میں نے پھر دوسری بوتل میں پٹرول ڈلوا لیا تھوڑی دیر رکھنے کے بعد اس کے نیچے بھی کچرا ظاہر ہونے لگا جس پر چوہدری راسب نے احمد پٹرولیم کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو تحریری درخواست بھی جمع کروا دی ہے تاہم اس کے علاوہ جو ٹریکٹر اور گاڑی والا پٹرول ڈلو آتا ہے تو اس کی گاڑی مسنگ کرنا شروع کر دیتی ہے جو کہ پریشانی کا موجب بنتا ہے علاقہ کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دیگر اعلیٰ حکام سے دو نمبری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا