0

خانقاہ شریف سے ولیال پٹرول پمپ تک اندرونی شہر بننے والے روڈ پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں، صاحبزادہ محمد علیم الرسول

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) خانقاہ شریف سے ولیال پٹرول پمپ تک اندرونی شہر بننے والے روڈ پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں کیوں کہ اوور سپیڈ گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کا خدشہ ہے اس ڈیڑھ کلومیٹر کے ایریا میں جہاں بھی لنک روڈ نکلتی ہیں وہاں دونوں سائیڈوں پر سپیڈ بریکر کا ہونا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف آستانہ عالیہ للہ شریف راجہ محمد ظریف ، چوہدری نذر رانجھا، نور حسین چغتائی ،حافظ اطہر عثمان، اکرام چدھڑ، چوہدری نصراللہ میکن، ملک فاروق اعظم اور آصف کہا فوٹوگرافر و دیگر مطالبہ کیا ہے کہ کہ اس علاقہ میں جہاں بھی لنک روڈ نکلتی ہیں وہاں دونوں سائیڈ پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں خاص کر للہ پیر کھارا شریف چوک ،خانقاہ شریف چوک ،ماٹن روڈ چوک اور کنڈل روڈ چوک پر سپیڈ بریکر تعمیر نہ کئے گئے توحادثات میں اضافہ ہوجائے گا