0

تھانہ للہ پولیس کے ایس ایچ او کے ستائے ہوئے نوجوان اوصاف کے آفس پہنچ گئے

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) تھانہ للہ پولیس کے ایس ایچ او کے ستائے ہوئے للہ شریف کے رہائشی نوجوان عامر شہزادچدھڑ اور قیصر شہزاد لکھوال اوصاف آفس پہنچ گئے انہوں نے اپنی داستان غم سناتے ہوئے بتایا کہ ہمارے خلاف اور ہمارے دیگر دوستوں کے خلاف 28مئی 2023 کو تھانہ للہ میں جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں سراسر بوگس اور جھوٹی ایف آئی آر ہے ہمارا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ ہے کہ ہمارے خلاف درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے عامر شہزاد چدھڑ اور شہزاد لکھوال نے بتایا کہ ہمارا ایک آدمی سے پیسوں کا لین دین تھا جس سے ہماری بات چیت ضرور ہوئی لیکن ہمارے خلاف لڑائی کا مقدمہ درج کر دیا گیا ایک درخواست کے بعد دوسری درخواست دی گئی کہ عامر شہزاد چدھڑ کے پاس کلہاڑی بھی موجود تھی جو پہلے ہم درخواست میں لکھوانا بھول گئے تھے پہلے دو آدمیوں کو نامزد کیا بعد میں چار نامزد کر دیے اور کچھ نا معلوم لکھوا دئیے انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی تھانہ للہ میں ڈکیتی کی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی تھی تھانہ للہ کے علاقہ میں کوئی بھی شریف شہری پولیس کے ہاتھوں محفوظ نہیں پولس چور ڈکیت پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے میں پہلے نمبر پر آ چکی ہے