0

یونین کونسل دھریالہ جالپ کے معروف قصبہ کھوتھیاں جالپ کے چوہدری وسیم اللہ نمبر دار مقرر ہو گئے

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) یونین کونسل دھریالہ جالپ کے معروف قصبہ کھوتھیاں جالپ کے چوہدری وسیم اللہ نمبر دار مقرر ہو گئے وہ ایک معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور معروف سماجی سیاسی شخصیت چوہدری محمد اسلم خان کے صاحبزادے ہیں اور اوورسیز پاکستانی بزنس مین چوہدری سلیم اللہ خان کے بھائی ہیں انھیں کھوتھیاں جالپ کا نمبر دار مقرر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سرکاری طور پر نمبردار مقرر ہونے پر چوہدری وسیم اللہ نمبر دار کو صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ،جنرل سیکرٹری راجہ آدا حقانی ،بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان ، چوہدری عمار اسلم ٹوبھہ ،چوہدری ارتضاء سعد ٹوبھہ ،ذوالفقار علی چشتی پننوال ،حافظ محمد یوسف ،ماسٹر محمد شیر ،الحاج چوہدری عبدالغفور سابق صدر غریب وال سیمنٹ فیکٹری ، سیاسی رہنما چوہدری علی شان سدھووال ، آکاش علی مغل ڈھڈی پھپھرا، آغا جعفر نقوی ڈھڈی پھپھرا، سہیل تاجک ،پروفیسر حکیم اختر علی شاہ بخاری ،صدر پریس کلب پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں ،نئیراعوان ، یونس شہباز اور اللہ دتہ المعروف اے ڈی صاحب نے مبارک باد پیش کی ہے اس موقع پر چوہدری وسیم اللہ نمبر دار نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ نمبر داری صرف عوامی خدمت کے لیے ہے انشاءاللہ لوگوں کے مسائل حل کریں گے ہمارا مشن ہی عوامی فلاح و بہبود اور خدمت ہے