پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
ڈپٹی کمشنر جہلم سی ای او ھلیتھ ڈاکٹر نعیم سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم و دیگر ضلعی حکام کا دورہ پنڈدادنخان تحصیل کمپلیکس میں محکمہ مال تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن کمیٹی پنڈدادنخان ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ پبلک ھلیتھ سمیت دیگر محکموں کے سربراہان کی شرکت ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال کے وارڑز میں مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں
سرکاری ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے مجوزہ طور پر قائم ہونے والے سکول( پی پی ایس ) کی جگہ کے انتخاب کے لیے متعدد سائٹ کا وزٹ کیا اور گزشتہ دنوں حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینٹری ورکرز کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا پنڈدادنخان متعدد ضلعی افسران کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو کی معیت میں اداروں کاوزٹ
تحصیل کمپلیکس میں پٹواریوں گرداروں تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو سے میٹنگ حلقہ پٹواریوں سے ان کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ تمام پٹواری اپنے اپنے دفاتر کسی وڈیرے زمین دار صاحب حیثیت شخص کی رہائش گاہ یا دی ھوئی جگہ کی بجائے سرکاری جگہوں پر قائم کریں اپنے دفاتر میں عوام الناس کی سہولت کے لئے تمام تر انتظامات کیے جائیں کارکردگی کے لحاظ سے ہفتہ وار رپورٹ ہوتی ہے جس سے تمام پٹواریوں کی کارکردگی کا اندازہ بخوبی ہو جاتا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال میں سی ای او ہیلتھ کے ساتھ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے وارڑوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے وہاں پر دستیاب سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں بعد ازیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک نے انہیں سینڈ فلائی مکھی کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات بارے مفصل بریفنگ دی
سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کی تعلیم کے لیے مجوزہ طور پر قائم ہونے والے سکول کے لیے گورنمنٹ گرلز کالج کے ہاسٹل سپیشل ایجوکیشن سکول سمیت دیگر جگہوں کا معائنہ کیا اسی دوران تمام ضلعی افسران نے گزشتہ دنوں جان بحق ہونے والے سینٹری ورکر کے لئے لیے فاتحہ خوانی بھی کی
0