پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کی کاروائی دوران چیکنگ تھانہ صدر چنیوٹ کا اشتہاری ملزم گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پٹرولنگ چیک پوسٹ مصری موڑ پر تعینات اے ایس آٸی عمران خان معمول کے مطابق ناکہ لگا کر چیکنگ میں مصروف تھے کہ تھانہ صدر چنیوٹ کا اشتہاری ملزم چک نمبر 279RB ضلع فیصل آباد کا رہاٸشی محمد شریف ولد عبدالمجید پولیس کے ہتھے چڑھ گیا مذکورہ ملزم پولیس تھانہ صدر چنیوٹ کو اقدام قتل کی دفعہ سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 668/21 میں مطلوب تھا جسے فوری طور پر گرفتار کر کے تھانہ چوٹالہ منتقل کر دیا گیا اہل علاقہ نے پٹرولنگ چیک پوسٹ مصری موڑ کے عملہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔
0