پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)ادبستان کےبانی اور معروف غزل و صوفی گائیک اقدس ہاشمی نے حویلی ٹورزم فیسٹول میں شرکت کی جو کہ 10 اور 11 جون کو نیل فیری جھیل، ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر میں پاک فوج, حکومتِ آزاد کشمیر اور مقامی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر یاسر ریاض، پروفیسر تنویر احمد، پروفیسر اکمل محمود و پروفیسر دانیال راشد اور میڈیا کوآرڈینیٹر ادبستان آکاش علی مغل بھی بانی و سربراہ ادبستان اقدس ہاشمی کے ہمراہ تھے۔ حویلی ٹورزم فیسٹول کا مقصد کشمیر کے دیدہ زیب مناظر اور غیر معروف سیاحتی مقامات کو نمایاں کرنا تھا۔ جناب اقدس ہاشمی و دیگر پروفیسر صاحبان کی میزبانی و قیام وطعام کے فرائض بانڈے جیولرز اینڈ فیملی نے سر انجام دئیے، جن میں جناب شفیق احمد بانڈے، حاجی شکیل احمد بانڈے، آفتاب احمد بانڈے، عقیل احمد بانڈے، شوکت احمد بانڈے، کاشف احمد بانڈے اور محترم سید خورشید نقوی صاحب شامل تھے۔جھیل نیل فری قدرت کے عظیم نظاروں میں سے ایک دلکش نظارہ ہے جس کو دیکھنے کے لیے آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں سے سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیاحوں کی خوشی اور جذبات قابلِ دید تھے۔ کثیر تعداد میں مرد و زن کی شرکت نے اس بات کا ثبوت دیا کہ ملک میں امن و سلامتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے نہایت مثبت اور قابل قدر جذبات پائے جاتے ہیں۔ اقدس ہاشمی ،آکاش علی مغل و دیگر نے حویلی کہوٹہ سے واپسی پر اپنے میزبانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
0