0

پنڈدادنخان سیوریج کے کنویں میں گر کر جانبحق ہونے والے دونوں سینٹری ورکروں جابر اور لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پنڈدادنخان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان سیوریج کے کنویں میں گر کر جانبحق ہونے والے دونوں سینٹری ورکروں جابر اور لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی انتہائی رقت آمیز مناظر نماز دیکھنے کو ملے پنڈدادنخان کی فضائیں سوگوار ہوگئیں جنازہ علامہ اقبال وکی چلڈرن پارک پنڈدادنخان میں ادا کی گئ نماز جنازہ میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ پنڈدادن خان انور علی کانجو سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل، سابق ایم پی اے حاجی ناصر للہ ، سی او بلدیہ پنڈدادن خان شاہد علیم ہاشمی لیگل ایڈوائزر ٹی ایم اے ایڈووکیٹ چوہدری صدف سابق چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک فیصل و سابق کونسلرز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی وکی چلڈرن پارک احمد کرم نے پڑھائی بعد ازاں مرحومین کی مغفرت کیلۓ دعا کی گئی اس موقع پر علاقہ بھر کے عوام نے یہ مطالبہ کیا ہے کے اس واقع کی انکوائری کرائی جائے صفائی والے عملے کا کام ہی یہ ہے تو پھر انہیں زہریلی گیس والے کنویں میں کیوں اتارہ گیا یا پھر اس کا ڈھکن ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے چاروں ملازم اس میں گر گئے واقع کی انکوائری ہونا از حد ضروری ہے اگر ان کے انچارج نے انہیں زبردستی کنویں میں اتارا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے معروف سماجی شخصیت آغا جعفر نقوی آف ڈھڈی پھپھرانے کہا ہے سیوریج کی صفائی کے لیے کمپریسر مشین کا ہونا انتہائی ضروری ہے حکومت نے پنجاب کو چاہیے کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے