0

ٹوپھہ میں یادگار شہدا ء پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کی اور سلامی پیش کی

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) ٹوپھہ میں یادگار شہدا ء پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کی اور سلامی پیش کی کر نل علی احسن اور دیگر افسران نے ٹوبھہ کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا پاک آرمی کے افسران نے عوام سے مل کر پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے عوام نے پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کا بھرپور استقبال کیا
ٹوبہ کا علاقہ شہیدوں غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین ہے اس قبرستان میں 22شہداء کی قبریں موجود ہیں اس شہر خموشاں میں دو ایسے شہید بھی مدفون ہیں جنہوں نے 1965 کی جنگ میں اپنے جسموں پر بم باندھ کردشمن کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر شہادت کے رتبے پر فائز ھو کر وطن عزیز کے لئے قربانی پیش کی ان تمام شہدا کی یاد تازہ کرنے کے لئے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبھہ نے شہدائے ٹوبھہ کی یادگار قائم کی ہے جس پر پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے سلامی پیش کی اور ان کے درجات میں بلندی کی دعا کی دریں اثنا ء اس یادگار پر 23 مارچ کو سپیشل پریڈ ہو گی اور تمام شہداء کے لواحقین کو دعوت دی جائے گی اور بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا اس موقع پرپاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبھہ صدر حافظ افتخار احمد ، سید مسرت کاظمی ، صوبیدار ارشد مغل اور دیگر افراد میں پاک فوج کے افسران کا شکریہ ادا کیا