0

مدرسہ فاروقیہ حسینیہ ٹوبھہ کے حفظ کرنے والے طلباء اور طالبات کی دستار فضیلت کی تقریبات کا انعقاد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) مدرسہ فاروقیہ حسینیہ ٹوبھہ کے حفظ کرنے والے طلباء اور طالبات کی دستار فضیلت ،ردائے فضیلت کے سلسلہ میں جامع مرکزی مسجد مدنی ٹوبھہ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جو کہ زیر نگرانی علامہ مولانا عبدالرحمن ضیاء ،قاری محمد عبدالرؤف سعیدی اور صاحبزادہ محمد مدثر سعیدی منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ وائس پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف تھے نقابت حافظ محمد خلیل ا کرم سعیدی نے کی اس موقع پر حضرت علامہ محمد عبداللہ مظہر وارثی خطیب اعظم راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ کے باغ ہیں اور مدرسے آقا علیہ سلام کے باغ ہیں أپ صرف کالجز اور یونیورسٹیوں میں پڑھے ہوئے طالب علم سے پوچھیں کہ آقا علیہ السلام کا چہرہ مبارک کیسا تھا تو وہ نہیں بتا سکے گا اور اگر آٹھ سال تک مدرسہ میں پڑھنے والے طلبعلم سے آپ جو کچھ پوچھیں گے وہ آپ کو بتائے گا اور اس کے سینے میں قرآن بھی ہوگا آج حالات ایسے ہو چکے ہے کے اگر بچہ صحت مند پیدا ہو تو اسے اچھے سکولوں میں داخلہ دلوایا جاتا ہے اور خدانخواستہ اگر بچہ معذور ہو تو کہتے ہیں کہ اس مدرسے میں داخل کروا دو انہوں نے کہا کے خبردار کوئی مسلمان شراب نہ پئے کیوں کہ شرابیوں نے ہی اس نشے میں دھت ھو کر واقعہ کربلا برپا کیا تھا اگر آپ میں سے کوئی شراب پیتا ہے تو خدارا وہ شراب پینا چھوڑ دے کیوں کہ شراب پینے سے کوئی پہچان باقی نہیں رہتی اس موقع پر جناب ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول ،علامہ عبدالرحمن ضیاء اور قاری محمد عبد الرؤف سعیدی نے حفاظ کرام کی دستار بندی کرائی اور حفظ کرنے والی طالبات کے والدین کے گلے میں ہار ڈالے تقریب میں خصوصی شرکت بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان ،قاری محمد صفدر علی سعیدی ،حافظ محمد ذیشان ،حافظ قمر عباس ،حافظ محمد طیب ،قاری محمد بلال نقشبندی بگوی ،حافظ محمد آکاش علی ،حافظ محمد عاصم ،سابق ناظم ٹوبہ راجہ عبیداللہ کھوکھر ،صوبیدار یاسین جنجوعہ ،عبدالرحمان ڈھڈی ،حاجی محمد افضل ،محمد انور گوندل ،محمد اسلم گوندل ،نائیک محمد رمضان بھلہ ،قاری محمد اکرام نقشبند ی ، محمد حمید للہ شریف،حافظ محمد بشیر و دیگر نے کی تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی دعا فرمائی درود وسلام پڑھا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا