پنڈدادنچان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے مزدور سیورج لائن کے بوسٹر پوائنٹ کی صفائی کرتے ہوئے چار سینٹری ورکر زھریلی گیس کا شکار ہوگئے پہلے ایک مزدور گرا تو اسے نکالنے کے لیے دیگر مزدور بھی اسے بچانے کے لیے کنویں میں داخل ہوئے تو زہریلی گیس کی وجہ سے چاروں بے ہوش ہوگئے جس پر ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کے اہلکار اور میونسپل کمیٹی کے دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور چاروں مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان پہنچایا
یہ مزدور سیوریج لائن کے بوسٹر پوائنٹ محلہ نئی آبادی پرانی بلدیہ بلڈنگ کے پاس سیورج کنویں کی صفائی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے کیاتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان پہنچنے پر جابر نامی نوجوان اور لیاقت علی دم توڑ گئے جبکہ دو مزدور ہوش میں آ چکے ہیں جہاں پر دو نوجوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی پنڈدادنخان شہر کی فضائیں سوگوار ہوگئیں جابر مرحوم اور لیاقت مرحوم کی نماز جنازہ آج پنڈدادنخان میں أھوں اور سسکیوں میں ادا کی جائے گی
0