0

پندرہ روز سے تھانہ للہ پولیس کی حراست میں دوبے سہارا مسکین مزدور کو رہا کر دیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) روزنامہ اوصاف کی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں پندرہ روز سے تھانہ للہ پولیس کی حراست میں دوبے سہارا مسکین مزدور چھڑوا لئے جس میں حلقہ این اے 60جہلم کے مسلم لیگ نون کے امیدوار ،سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف اور ان کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق کی کوششیں شامل ہیں جبکہ حلقہ این اے 61 جہلم اور حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما یا پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ان غریبوں کی مدد کرنے سے قاصر رہے ہیں کسی نے کوشش تک نہیں کی اگر کوشش کی ہے تو اس کی شنوائی نہیں ہوئی اس سلسلہ میں روزنامہ اوصاف نے خبریں شائع کیں تو پی ٹی آئی کے خفیہ امیدوار میجر (ر) فیض نے اوصاف کے رپورٹرز سے سخت بدتمیزی کی ،گالیاں نکالیں اور دھمکیاں دیں کہ تم میرا نام اخبار میں کیوں لکھتے ہو تم سب کچھ میری بےعزتی کرنے کے لئے کر رہے ہو حالانکہ گزشتہ سال ویسٹریج راولپنڈی چوک میں کھڑے ہو کر ایک لیڈی ڈاکٹر نے سپیکر استعمال کرتے ہوئے سرعام اعلان کئے اور اس کے کرتوتوں کا پردہ چاک کیا کیا اس وقت اس کی بےعزتی نہیں ہوئی تھی اوصاف میں تو عوام کو بتایا ہے کہ یہ لوگ کس طرح بلو ں میں گھسے ہوئے ہیں یہ سامنے آ کر اپنے غریب ورکرز کی مدد کرنے کو تیار نہیں جو دو بے سہارا غریب مزدور للہ پولیس نے راجہ شاہنواز علی خان امیدوار پی ٹی آئی کے ڈیرہ سے اٹھائے تھے ان بے سہارا غریبوں پے کسوں کے پیچھے کوئی نہ گیا حالاںکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چودھری فیصل فرید ایڈوکیٹ اور ملک عزیز کندوال ایڈوکیٹ بھی ان غریبوں کی مدد کے لیے نہ آئے آخر کار اوصاف نے یہ کارنامہ سرانجام دے دیا جس پر علاقہ کے عوام نے اوصاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اب اگر ان خبروں کی کوریج کی وجہ سے اوصاف کے نمائندوں پر حملہ ہوا یا کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا امیدوار میجر فیض ھو گا