پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) 9مئی کے افسوسناک واقع کے ایک ماہ بعد آئینہ جو دکھایا تو برا مان گئے ، حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے پی ٹی آئی کی سیکنڈ کلاس قیادت کی روپوشی کی خبر پر میجر ریٹائرڈ فیض سیخ پا ہو گئے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی کھڑا کر دیا اور کورٹ جانے کی دھمکیاں دیتا رہا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حلقہ این اے 61 جہلم سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت فواد چوہدری سب سے پہلے سیاست میں بریک پر چلے گئے لیکن وہ بریک شارٹ بریک ہی ثابت ہوئی وہ کل عمران خان سے ناراض جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے قافلے میں شامل ہوکر استحکام پاکستان تحریک کا حصہ بن گئے ھیں جبکہ پی ٹی آئی کی سیکنڈ قیادت کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہنواز علی خان گزشتہ ایک ماہ سے روپوش ہیں ٹکٹ کے امیدوار فیصل فرید اور ٹکٹ کا امیدوار میجر( ر) فیض خوف کے مارے چھپے ہوئے ہیں اور ٹکٹ کے ہی امیدوار چوہدری شفقت بلال گوندل پیپلزپارٹی کی چھتری کے نیچے پناہ گزین ہو گئے ہیں اوصاف نے یہ تمام تر معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے خبر لگائی جو کہ میجر ریٹائرڈ فیض سے برداشت نہ ہو سکی اور اس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور گالیاں دیں حقیقت یہ ہے کہ جب کسی نے آئینہ دیکھنا ہے تو اس کو اپنی ہی شکل نظر آنی ہے اب وہ شیشے پر الزام تراشیاں شروع کر دے کہ تم میرا رنگ کالا کیوں دکھا رہے ہو میں سب جانتا ہوں کہ تم کس کے کہنے پر میرا منہ کالا کر رہے ہو اوصاف نے تو صرف یہ بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیکنڈ قیادت اور تیسرے درجے کی قیادت سب بلوں میں گھسے ہوئے ہیں اور سب کو پتہ ہے کہ پلو ں میں کون گھستے ہیں کبھی ٹائیگر بھی بلوں میں گھسا ہے حلقہ کے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عزیز کندوال ،فواد چوہدری کی ضمانت کے لئے تو دوڑ کر جاتے تھے جس وقت فوادچوہدری نے دوڑ لگائی تھی اس وقت بھی ملک عزیز ساتھ ساتھ تھے لیکن راجہ شاہنواز علی خان کے ڈیرہ سے دو ملازم گزشتہ تقریبا پندرہ روز سے تھانہ للہ پولیس اٹھا کر لے گئی تھی جو آج تک ان کی حراست میں ہیں ان کی رہائی کے لئے ملک عزیز کندوال اور چوہدری فیصل فرید نے بھی کوئی کوشش نہیں کی میجر فیض بھی اس مسئلہ سے بالکل پیچھے ہٹا ہوا ہے اور غریبوں سے منہ موڑ رکھا ہے اور اب پی ٹی آئی ورکر کو بڑے لیکچر جھا ڑ رہا ہے بلکہ ورکرز کو ورغلا رہا ہے کبھی انہیں زمان پارک جانے کی خبریں سناتا ہے کہ میں زمان پارک گیا تھا لیکن قاسم کے ابو سے ملاقات نہ ہو سکی کیوں کہ وہاں انٹرنیشنل میڈیا موجود تھا چند دنوں بعد پھر زمان پارک جاؤں گا یہاں یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمارے ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی پولیس صرف غریبوں کو تنگ کرنے کے لئے ہے ایسے سیاسی لوگوں کو پکڑ کر جیل کیوں نہیں ڈالا جا رہا جواب بھی پی ٹی آئی ورکرز کو ہدایات جاری کر رہا ہے جس کے تمام تر ثبوت اوصاف کے پاس موجود ہیں
0