پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم میں للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے ،جلالپور شریف خوشاب نہر اور ٹرامہ سنٹر ٹو بھہ تینوں بڑے پراجیکٹس فواد چوہدری کے نہیں بلکہ عوامی منصوبے ہیں جس کا فائدہ ڈائریکٹ عوام کو پہنچنا ہے چاہیے تو یہ تھا کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے نوابزادے اور صاحبزادے حالیہ بجٹ میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے خصوصی فنڈز کی تجویز دیتے اور فنڈز منظور کرواتے تاکہ ان تینوں میگاپراجیکٹس کے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں اور لاکھوں عوام ان سے مستفید ہو سکیں اگر یہ منصوبہ جات مکمل ہوتے ہیں تو ان پر افتتاح کی تختیاں فواد چوہدری کی نہیں بلکہ حکمران جماعت پی ڈی ایم کی ہی لگیں گی اگر حالیہ بجٹ 2023/24 میں ان پرا جیکٹس کی تکمیل کے لئے رقم نہ رکھی گئی تو ان بڑے منصوبوں کا کام رک جائے گا جو عوام کی مشکلات میں اضافہ کا موجب بنے گا پہلے ہی روڈ کی تعمیر کے باعث عوام کا گرد و غبار سے برا حال ہو چکا ہے تعمیراتی کمپنی نہ تو چھڑکاؤ کرتی ہے اور نہ ہی ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستے تعمیر کرتی ہے بغیر پلاننگ کے صرف روڈ کو اکھیڑاجا رہا ہے للہ انٹرچینج کے قریب جو ایک کلو میٹر کا ٹکڑا کارپیٹڈ کیا گیا تھا وہ ایک بارش بھی برداشت نہ کر سکا جسے دوبارہ اکھیڑ کر نئے سرے سے تعمیر کیاجا رہا ہے
0