پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)
آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر اورجنرل سیکرٹری پنجاب مہر سجاد چچکانہ نے کی جبکہ سرپرستی ڈویژنل صدرراجہ اشفاق کیانی نے کی جس میں راولپنڈی ڈویژن کے حوالے سے کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن ملک خالد نمبردار نے بریفنگ دی کہ مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر اور ڈویژنل صدر راجہ اشفاق کیانی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوے جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن ملک خالد نے کئی بار کمشنر راولپنڈی سے ملاقاتیں کیں جس کے نتیجے میں سرکاری سطح پر ضلع راولپنڈی کا ایک عظیم الشان کنونشن کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا اس کے بعد ڈویژن کے تمام اضلاع میں کمشنر صاحب کی ہدایات کے مطابق کنونشن منعقد کروائے اور پنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں باقاعدہ اختیارات کی بحالی کے نوٹیفکیشن جاری کروائے گئے اور راولپنڈی ڈویژن کو یہ واحد اعزاز حاصل ہے کہ تحصیل سطح پر نمبرداران کو سرکاری دفاتر دینے کے آرڈر بھی ہوگئے ھیں اور کئی تحصیلوں میں دفاتر حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ فنکشنل بھی ہوچکے ہیں یہ اعزاز صرف راولپنڈی ڈویژن کو حاصل ہوا جس کا دائرہ ہم پورے پاکستان میں پھیلانے کا عزم کرچکے ہیں ان شاءاللہ پورے پاکستان میں نمبرداران کا تشخص بحال کیا جائے گا نمبرداران کی فلاح و بہبود ،گروپ انشورنس ،ہیلتھ انشورنس ،علاج معالجہ کے لیے درپیش مسائل کا حل ،غمی خوشی کی صورت میں درپیش انیوالے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کرنے پر غور و خوض کیا گیا ان منصوبہ جات کو جلد عملی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،چونکہ راولپنڈی ڈویژن میں ایک اٹھارہ رکنی مشاورتی کمیٹی پہلے ہی کام کررہی ہے جو تمام فیصلے عدل و انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ھے تمام شرکا نے اس کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ،اجلاس میں پورے پاکستان میں نمبرداران کے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا اور عہد کیا گیا کہ ہم بلاتفریق پوری ایمانداری کے ساتھ تمام نمبردار بھائیوں کی فلاح کے لیے ایسے ہی کام کریں گے اور ایسی ہی کامیابیاں حاصل کریں گے جو راولپنڈی میں حاصل کی گئی ہیں ،اجلاس میں ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام گروپوں کے ساتھ دیانتداری کے ساتھ نمبرداران کو ایک پیج پر لانے کے لیے مزاکرات کرے گی کمیٹی کے ارکان مختلف اضلاع سے شامل کیے گئے ہیں جو پوری دیانتداری کے ساتھ تمام ینگز نمبرداران اور گروپوں کے ساتھ مذاکرات کرے گی ،اور کمیٹی کے فیصلہ پر مرکزی صدر سمیت تمام نمبرداران من و عن سے عمل کرنے کے پابند ہوں گے اس کمیٹی کی شفافیت کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے ،اور آخر میں نمبرداران راولپنڈی ڈویژن نے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر کی خصوصی خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے ایک ایک پھول اکٹھا کیا اور پوری ڈویژن کے نمبرداران کے سر فخر سے بلند کردیے اور آج راولپنڈی ڈویژن کے نمبرداران کو محکمہ جات میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے آل پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان کے صدر الحاج غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ،جنرل سیکرٹری راجہ آدا حقانی اور سینئر نائب صدر حسن نمبردار سمیت دیگر تمام نمبرداران نے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر اور دیگر تمام عہدے داران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
0