پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے سیاست سے رخصت پر جانے کے بعد حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان اور حلقہ این اے 61 جہلم کی سیکنڈ قیادت پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار چوہدری فیصل فرید ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہنواز علی خان ، ٹکٹ کے امیدوار میجر فیض احمد فیض اعوان اور ٹکٹ کے امید وار چودھری شفقت بلال گوندل مکمل طور پر روپوش ہوچکے ہیں اور تیسرے درجے کی قیادت چوہوں کی طرح بلو ں میں گھس چکی ہے کھیوڑہ کا ایک نام نہاد صدر جو ملک بھی بنا ہوا ہے اس کے مبینہ طور پر پولیس کو پیسے دینے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہے جبکہ کھیوڑہ سے ہی تعلق رکھنے والے ملک باصرکھوکھر اور عیسی وال سے ملک گل محمد تھہیم نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کے ساتھ جانے کا اعلان کرکے سیاست سے چھٹی لے لی ھے تاہم اس حلقہ کے ٹائیگرز کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی چھتری بڑی سودمند ثابت ہو رہی ہے بہت سے ٹائیگرز اس چھتری تلے پناہ لے چکے ہیں تحصیل پنڈدادنخان سے بڑے بڑے جرات مند ٹائیگرز پیپلزپارٹی کے رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل کی سیاسی پناہ میں چلے گئے ہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہنواز علی خان نے بھی اپنے آپ کو دیس نکالا دے رکھا ہے ان کے ڈیرہ پر چھاپے کے دوران ان کے دو ملازم پولیس نے اٹھا لیے لیکن دس دن گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی شیر دل ٹائیگر میدان میں نہیں آیا جو ان غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو پولیس سے چھڑوا لے ،اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک عزیز کندوال بھی فواد چوہدری کو چھڑانے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ جاتے تھے لیکن اپنے حلقہ کے غریبوں کوتھانے سے چھڑانے کی ہمت نہیں کی ٹکٹ کا امیدوار چوہدری فیصل فرید بھی خاموشی سے کہیں چھپ کر زندگی کے دن پورے کر رہا ہے اور ٹکٹ کے ہی امیدوار میجر فیض احمد اعوان بھی چوری چوری کارکنوں کا لہو گرما رہے ہیں لیکن وہ بھی روپوش ہیں ٹکٹ کے چوتھے امیدوار چوہدری شفقت بلال گوندل کی آواز بھی مکمل بند ہے البتہ انہیں پیپلز پارٹی کی چھتری کے نیچے جگہ مل چکی ہے تاہم دیگر تمام ٹائیگرز فی الحال بلوں میں گھسے ہوئے ہیں اور دل بہلانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں
0