پنڈ دادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کی گاڑیاں کھٹارہ بن گئیں تمام گاڑیوں کے ایئرکنڈیشنڈ خراب ہوچکے ہیں مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے آئے روز مریضوں اور عملے میں بحث مباحثہ ہوتا ہے جو کسی بھی وقت جھگڑے کی صورت اختیار کر سکتا ہے مریض ائرکنڈیشنڈ أن کرنے کی ضد کرتے ہیں تو عملہ ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی بارے بتاتا ہے لیکن کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ ائرکنڈیشنڈ خراب ہیں سب لوگ یہی کہتے ہیں کہ آپ عملے والے ایئرکنڈیشنڈ نہیں چلا رہے علاقہ کے عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کی تمام گاڑیوں کے ایئرکنڈیشنڈ نئے لگوائے جائیں یا مرمت کیے جائیں تاکہ مریضوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہ ہو اگر محکمہ کے پاس فنڈز نہیں تو مخیر شخصیات سے مطالبہ کیا جائے
0