0

جہلم کو منی لاڑکانہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے اصلی لاڑکانہ کی فکر کریں ،راجہ جواد جالب

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)جہلم کو منی لاڑکانہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے اصلی لاڑکانہ کی فکر کریں کیونکہ مولانا راشد محمود سومرو مسلم لیگ نون میں شامل ہو رہے ہیں ضلع جہلم مسلم لیگ نون کا قلعہ تھا اب بھی ہے اورآئندہ بھی رہے گا ہماری ضلعی قیادت کے اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جگہ ملی آنے والے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ نون انشاء اللہ کلین سویپ کرے گی ،میرے جیسے کارکن پارٹی کا الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گےلوگ پیسے کو نہیں کردار کو ووٹ دیتے ہیں
بڑی بڑی گاڑیوں پر گھومنے اور انجوائے کرنے والوں کو عوامی مسائل سے آگاہی نہیں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی چورن بیچنے والے بے نقاب ہوں گے پی پی 27 پنڈدادنخان کے غیور عوام پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کریں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے مسلم لیگ نون کے امیدوار نظریاتی کارکن راجہ جواد جالب نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی وجود نہیں
آئے روز وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو عوام ریجیکٹ کر دیں گے اگر مجھے نون لیگ کا ٹکٹ ملا تو الیکشن لڑ کر بتا دوں گا لوٹوں کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی اور لوٹے بھی وہ جو ہر پارٹی میں استعمال ہو نے کے بعد اب پیپلز پارٹی میں آگئے ہیں یہ لوگ ذاتی مفادات کی خاطر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں عوام کے مسائل سے انہیں کوئی غرض نہیں اگر ان میں سیاسی سوجھ بوجھ ہوتی تو آج تحصیل پنڈدادنخان کا علاقہ تھل گندا اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور نہ ہوتا یہ لوگ اپنے دھڑے گروپ کو دوسری پارٹی کے آگے فروخت کرتے ہیں ان سے لاتعلقی کا اظہار کریں پی پی کے چوہدری نذر حسین گوندل لوگوں کو اپیل کر رہے ہیں کہ مجھے اور ایم این اے کے امیدوار پیر امیر حمزہ کرمانی کو چائے پر مدعو کریں آپ لوگ ان کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں پنجاب میں انہیں ہرگز حکومت نہیں مل سکتی اور نہ ہی وہ یہاں سے جیت سکتے ہیں آپ مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو متحد ہونا ہوگا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ مسلم لیگ نون ھء حکومت میں آئے گی انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اور باقی صوبوں میں بھی انشاءاللہ بھرپور مقابلہ کریں گی مسلم لیگ نون کے متوالے کبھی بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے سکتے اور نہ ہی دیں گے پچھلے پانچ سال میں چار دفعہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والی شخصیت اپنے ذاتی مفاد کے لئے پیپر پارٹی میں شامل ہو کر لوگوں کو فون کرکے چائے پر بلانے کی بات کر رہے ہیں لیکن ان کے دھڑے کے بہت سے لوگ میرے رابطے میں ہیں میرے ان سے خاندانی تعلق ہیں آئندہ عام انتخابات میں اگر مجھے پارٹی کا ٹکٹ مل گیا تو مخالفین کی آخری سانس لیتی ہوئی سیاست کو ختم کر دیں گے اور قومی اسمبلی کے امیدوار کی بھی بھرپور سپورٹ کریں گے مسلم لیگ نون کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد مرکز میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر اور پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی اور دیگر صوبوں میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی فتنے خان کی بداعمالیوں کو درست کرنے کے لئے عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کرے گی اور مسلم لیگ نون کامیابی سے ہمکنار ہوگی تاہم دن کے اجالے میں جہلم کو منی لاڑکانہ بنانے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں