0

9 مئی کے بعد ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کا چہرہ کھل کر سامنے آ چکا ھے، پیرسید امیر حمزہ کرمانی

پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیراعوان) 9 مئی کے بعد ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کا چہرہ کھل کر سامنے آ چکا ھے ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے ساتھ شامل ھو چکی ھے اور کچھ کے ساتھ گفت و شنید اور دیگر معاملات طے کئے جا رھے ہیں تحریک انصاف کا شیرازہ ملک دشمنی کے بعد تیزی سے بکھر رھا ھے عمران خان کا کوئی ایک بیانیہ نہیں ان کا ہر بیانیہ گزرتے لمحے کے ساتھ تبدیل ھوتا ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 61 جہلم پیرسید امیر حمزہ کرمانی اور امیدوار حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان چوہدری نذر حسین گوندل نے گوندل ہاؤس پنڈدادنخان میں اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کےلئے نائن الیون ایک بہت بڑا سانحہ تھا اسی طرح پاکستان کےلئے 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب عمران خان اور ان کے حامیوں کے چہرے کھل کر پاکستان کی عوام کے سامنے آ گئے ہم ضلع جہلم میں مستقل طور پر پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کےلئے آئے ہیں میرا تعلق جہلم میں قائم ملک کی ایک بہت بڑی پیر پشاوری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے ھے ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ عوام سے نبھاتے ہیں چوہدری فواد سے جو ناراض کارکن اور بڑی تعداد میں سیاسی ورکر مسلسل ہم سے رابطے میں ہیں اور کچھ بہت جلد اپنے معاملات طے کرنے کے بعد ہمارے ساتھ باقاعدہ شامل ھو جائیں گے انشااللہ ایک بار پھر ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کو منی لاڑکانہ بنائیں گے بعد ازاں سید امیر حمزہ کرمانی اور سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید طاہر آصف چوہدری کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بھائی زاہد آصف چوہدری شاہد آصف چوہدری ،نعمان آصف چوہدری اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی