0

پھندہ جس کے گلے میں پورا أجائے اس کو پھانسی دے دی جائے تھانہ للہ پولیس اس محاورے پر عمل پیرا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) پھندہ جس کے گلے میں پورا أجائے اس کو پھانسی دے دی جائے تھانہ للہ پولیس اس محاورے پر عمل پیرا ہو چکی ہے للہ پولیس حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہنواز علی خان کو تلاش کرنے میں مکمل طور پر ناکام ھو گئی تو اس نے ان کے نوکروں غریب وبے سہارا مزدوروں کو حراست میں لے لیا جن کو پانچ چھ روز گزر چکے ہیں مظہر نامی نوجوان جو کہ غیر کاشت کار ہے اور اس کا تعلق ٹوبھہ سے ہے اس کا والد محمد نذیر المعروف کالے خان جو کہ پاک فوج سے ریٹائرڈ ہے اور اڑھائی فٹ لمبی مونچھیں رکھ کر فوجی ہیرو رھا وہ مونچھوں کے ساتھ گاڑیاں باندھ کر کھینچتا تھا جس کے باعث اس کی بینائی چلی گئی آج وہ اندھا ہو کر چارپائی پر پڑا ہے تھانہ للہ پولیس کے ظلم کے بعد اس نابینا شخص کا رو رو کر برا حال ہو چکا ہے جبکہ دوسرے مزدور کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بتایا گیا ہے یہ دونوں غریب مزدور راجہ شاہنواز علی خان کے مال مویشیوں کو چارہ ڈالتے تھے ان کا نہ تو کسی قسم کی سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی را جہ شاہنواز علی خان کے ساتھ کوئی رشتہ داری ہے یہ بے چارے دیھاڑی دار مزدور تھے یہ سب کچھ غریب لوگوں کو تنگ کرنا اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے تھانہ للہ پولیس پی ٹی آئی کا ایک بندہ بھی گرفتار نہیں کر سکی اور نہ ہی ٹکٹ ہولڈر کو تلاش کرسکں ہے لیکن جب دیکھا کہ پھانسی کا پھندہ ان غریبوں کے گلے میں پورا آ رہا ہے تو ان کے گلے میں ہی ڈال دیا ان بے بس بے سہارا لوگوں کا کوئی سہارا نہیں لہذا آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب کو ان غریبوں کی رہائی کے جلد از جلد احکامات جاری کرنا چاہیں تاکہ ا ن غریبوں کے والدین خوف و حراس کی وجہ سے مرنے سے بچ سکیں