0

ڈیزل اور پٹرول میں بار بار کمی کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہ کیے

پنڈ دادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) ڈیزل اور پٹرول میں بار بار کمی کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہیں کیے اور نہ ہی ٹریکٹر والوں نے ھل اور کراہ چلانے کے ریٹ کام کیے ہیں اور اس کے ساتھ ھی آٹا پیسنے والی چکی مالکان نے ریٹوں میں کمی نہیں کی ان کرایوں میں کون کمی کرے گا عوام سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں نہ کوئی پوچھنے والا ہے نہ ہی کوئی ایکشن لینے والا ہے پنجاب میں نگران حکومت ہونے کے باوجود کسی کا کنٹرول نہیں عوام کو اس ظلم سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل کندوال ملک امجد عجاز جھاٹلہ نے کیا انہوں نے کہا ڈیزل پٹرول میں معمولی اضافہ نہ کے ساتھ ہی کرایہ اور دیگر چیزوں کے ریٹ بڑھا دیئے جاتے ہیں لیکن تیل کی قیمتوں میں واضح اضافے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نہ تو کرایوں میں کمی کر رہے ہیں نہ ہی ٹریکٹر ٹرالی والے ریٹ کم کر رہے ہیں جبکہ آٹا پیسنے والی چکی مالکان نے تو عرصہ دراز سے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈپٹی کمشنر جہلم اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلہ میں سخت نوٹس لیں اور فی کلو میٹر کرایوں میں کمی کی جائے رکشہ والوں کو بھی کرایہ ناموں پر عمل کرنے کا پابند بنا یا جائے ٹریکٹر والوں کے ریٹ فی گھنٹہ کم کیے جائیں ٹریکٹر پر لگی ہوئی چکی والے چار سو روپے فی من وصول کر رہے ہیں اور ساتھ ایک کلو آٹا بھی وصول کرتے ہیں خدارا اس ظلم و زیادتی سے بچایا جائے