پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) اللہ پاک نے تمام مخلوق میں سے سب سے خوبصورت انسان کو بنایا تمام دنوں میں سب سے افضل دن 12ربیع الاول کا ھے کیوں کہ اس دن آقا علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی مہینوں میں سب سے افضل رحمتوں والا مہینہ ماہ رمضان المبارک ہے ، ہفتے میں سب سے افضل دن جمعتہ المبارک ہے اولیائے کرام میں سب سے افضل غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ ہیں ،وادیوں میں سے سب سے افضل وادی مکہ المکرمہ ہے ، رہائش کے حوالہ سے سب سے افضل مدینہ منورہ ہے کیوں کہ وہاں ہمارے آقا علیہ السلام رہائش پذیر ہوئے اور انبیاء میں سب سے اعلی و افضل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جب کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اللہ پاک نے فرمایا کہ میں نے انسان کو سونا بنایا ہے اور جب واپس لینا ہے تو خالص سونا ہی لینا ہے جس طرح سنار سونے سے کھوٹ نکالتا ہے اس طرح ہی رب العزت کھوٹ نکال کر لیں گے ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ فیصل نذیر وڑائچ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور نے محمد منیر الیکٹریشن کے والد محترم مرحوم محمد بشیر کے ایصال ثواب کی محفل جہلم سے مسجد باوا گل شاہ میں خطاب کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہا کہ مرحوم ہر ماہ اپنے گھر میں گوشہ درود کا اہتمام کرتے تھے میری ان کی اولاد اور دیگر رشتہ داروں کو ہدایت ہے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ھوئے ہر ماہ درود پاک کی محفل ضرور سجائیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور آقا علیہ السلام کی شان میں گلہائے عقیدت صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری نے پیش کیے تقریب میں خصوصی شرکت صدر منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان ملک مسعود احمد ،صدر منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پنڈدادنخان علامہ محمد سرفراز ،بیوروچیف اوصاف ملک ظہیر اعوان ،اخبار فروش یونین ٹوبھہ کے صدر حوالدار غلام حسین انقلابی نے کی
0