0

چوتھا سالانہ جانباز سپر سکس ٹورنامنٹ ٹوبھہ میں منعقد ہوا

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) چوتھا سالانہ جانباز سپر سکس ٹورنامنٹ ٹوبھہ میں منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے سولہ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامیٹ 15روز تک جاری رہا عوام کی بڑی تعداد کرکٹ میچوں سے لطف اندوز ہوئی فائنل میچ جانباز سٹار ٹوبھہ اور ڈلوال ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان تھے جبکہ خصوصی شرکت قیصر اعوان لاپھی ، علی اعجاز کھوکھر ،اور چوہدری عثمان بیگ نے کی فائنل میچ ڈلوال سٹار نے تین وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ ایچیو کر کے جیت اپنے نام کرلی یوں جانباز اسٹار ٹوبھہ دوسرے نمبر پر رہی فاتح ٹیم ڈلوال ٹائیگرز کے کیپٹن احسن ملنگا کو ملک ظہیر عوان نے ٹرافی اور دس ہزار روپے نقد انعام دیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جانباز سٹار ٹوبھہ ٹیم کے کیپٹن حافظ اویس کو ٹرافی اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا علی اعجاز کھوکھر عثمان بیگ اور قیصر اعوان نے مین آف دی میچ شعیب ڈلوال ،بہترین بیسٹمین عماد خالد اور بیسٹ باؤلر احسن ملنگا کو انعامات دیے میچ کے تمام تر انتظامات منظر ڈوگر ،جنید بشیر ڈھڈی اورعامر نمبردارنے کیے جبکہ اناؤنسر ملک شعمون ونہاریہ تھے