0

فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن کی سماجی کاموں میں دھوم مچ گئی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن کی سماجی کاموں میں دھوم مچ گئی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان میں ایک سو بلڈ بیگ + ایک سو آئی وی سیٹ کی ڈونیشن دی۔
جسکی کی قیمت 60ہزار روپے ہے۔
غریب عوام کو بلڈ بیگ باہر سے 850روپے سے لے کر 1000تک مل رہا ۔
ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن نے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو 850روپے کا ریلیف دیا
سول ہسپتال پنڈدادنخان کے ایم ایس ڈاکٹر آصف اور باقی دیگر سٹاف نے ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن سول ہسپتال کھیوڑہ میں بھی آئی وی سیٹ کی ڈونیشن دے چکی ہے۔
ایف ایس ایچ فاؤنڈیشن تحصیل بھر میں میڈیکل کے حوالے سے اور دیگر سماجی کاموں میں مصروف عمل ہے ،عوام نے ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے