0

ٹوبھہ میں الشفاآئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی اور ماوا ٹرسٹ پاکستان کے اشتراک سے فری آئی کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ میں الشفاآئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی اور ماوا ٹرسٹ پاکستان کے اشتراک سے فری آئی کیمپ لگایا گیا جس کے تمام تر انتظامات پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبھہ کے نوجوانوں نے برین سیڈ اسکول سسٹم ٹوبھہ میں کیا جس میں سید مسرت کاظمی نےخصوصی تعاون کیا جس میں آنکھوں کے مفت آپریشن ،مفت ادویات اور مفت عینکیں تقسیم کی گئیں شوگر اور بلڈ گروپنگ کے ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے اس کیمپ سے 650 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا
ٹوبھہ میں لگائے گئے فری آئی کیمپ میں کل ساڑھے چھ سو مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں سے پچاس مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن ہوں گے 6سو مریضوں کو مفت ادویات اور عینکیں دی گئیں 350 مریضوں کی شوگر ٹیسٹ کی گئی اور بلڈ گروپنگ بھی کی گئی پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبھہ نے دن بھر مریضوں کی بھرپور خدمت کی سماجی اور سیاسی شخصیات سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبیداللہ کھوکھر ،ٹھیکیدار حاجی محمد افضل ، علامہ غلام عباس انقلابی ،بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان اور دیگر نے فری آئی کیمپ کا معائنہ کیا جس میں تمام تر انتظامات انتہائی بہتر پائے گئے انہوں نے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں کے جذبہ خدمت خلق کوسراہتے ہوئے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا دریں اثناء ڈاکٹرز نرسنگ اور دیگر سٹاف نے جذبہ خدمت خلق کے تحت نہایت احسن طریقہ سے خدمات سرانجام دیں مستحق مریضوں نے فری آئی کیمپ لگانے والوں اور اس کے انتظامات کرنے والوں کو دعاؤں سے نوازا اس موقع پر پاسبان ویلفیئر سوسائٹی نے ٹھنڈے اور میٹھے شربت کا بھی اہتمام کر رکھا تھا