پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 27 اور حلقہ این اے 61 جہلم میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی سیاسی بریک کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایکشن میں آگئے ہیں فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کی یوتھ کے ساتھ بزرگ سیاستدان بھی جیالے بنتے جارہے ہیں جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 61 جہلم کے امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں نوجوان اور بزرگ شہری دھڑا دھڑ ان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں لوگوں کی شمولیت اور دلچسپی سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ حلقہ ایک بار پھر منی لاڑکانہ ثابت ہونے جا رہا ہے کیوں کہ 1970 کے عام انتخابات کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ ضلع جہلم منی لاڑکانہ ھے لیکن پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث اس حلقہ سے پیپلزپارٹی کا نظریاتی ووٹ بینک بھی ختم ہو چکا تھا تاہم اب سارا ضلع جہلم ھی پیپلز پارٹی بنتا جا رہا ہے
0