پنڈدادنخان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادن خان شفقت شہباز راجہ کی عدالت سےروزانہ کی بنیاد پر حق و سچ پر مبنی فیصلوں کا سلسلہ جاری ھے کمسن بچی کے ساتھ زنا کے مرتکب ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی پولیس تھانہ پنڈدادن خان کی رپورٹ کے مطابق بشری بی بی ساکن ڈنڈوت حال مقیم محلہ کوٹ کلاں پنڈدادن خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 167/21 زیر دفعات 376/(3) 377Bبرخلاف ملزم سید سجاد حسین ساکن ڈھوک پیراں کسلیاں درج رجسٹرڈ ہوا ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مدعیہ کی سات سالہ بیٹی کو گھر سے ملحقہ دوکان سے اشیاء خریدتے ہوۓ ورغلا کر لے گیا اور جبرا اپنی ہوس کا نشانہ بنایا نتیجے میں معصوم لڑکی شدید زخمی ہو گئی میڈیکل رپورٹ کےبعد پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعات 376(3) 377B مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا اور ملزم کو حراست میں لیا چالان کی تکمیل کے بعد مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادن خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا مدعیہ کی طرف سے ایڈووکیٹ صفدر اقبال گوندل نے مقدمے کی پیروی کی اور دوران بحث میڈیکل رپورٹ اورمظبوط دلائل پیش کر کے ملزم سجاد کو قرار واقع سزا دلانے کی عدالت سے استدعا کی جبکہ ملزم کے دفاع میں ایڈووکیٹ مرزا اظہر کوئی ایسا مواد پیش نہ کرسکے جس سے اسکی بے گناہی ثابت ہو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے ٹھوس دلائل اور مظبوط پراسیکوشن کی روشنی میں سنگین جرم کے ارتکاب پر مجرم سید سجاد حسین کو عمر قید اور 2 لاکھ روپۓ جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی شکل میں مزید چھ ماہ سزا بھگتنا ہو گی حق اور سچ کے فیصلے کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے
