پنڈدادنخان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادن خان شفقت شہباز راجہ نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنا دی مجرم امتیازکے خلاف مقدمہ نمبر136 زیر دفعہ 302 سال 2014 تھانہ للہ تحصیل پنڈدادن خان میں درج رجسٹرڈ ہوا ملزم للہ کےرہائیشی قاری محمد امتیاز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا چالان کی تکمیل کے بعد مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادن خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا مدعی مقدمہ کی طرف سے پنڈدادن خان بار کے سینئیر ایڈووکیٹ راس مسعود بھٹی نے مقدمے کی پیروی کی دوران بحث ٹھوس شہادتیں اور مظبوط دلائل پیش کرتے ہوۓ اعلی عدلیہ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں بھرپور معاونت کی استغاثہ کی جانب سے سرکاری وکلاء نے اپنے دلائل پیش کۓ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈ دادن نے جرم سچ ثابت ہونے پر مجرم امتیاز ساکن للہ کو 25 سال قید اور 5 لاکھ روپۓ جرمانہ کی سزا سنا دی مقتول کے ورثاء نے فیصلے کو سراہتے ہوۓ خالق حقیقی کا شکر ادا کیا
0