پنڈ دادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے مضافاتی پہاڑی علاقوں میں سینڈ فلائی( ریت والی مکھی ) کے کیس سامنے آنے لگے غریب وال سیمنٹ فیکٹری ، جوتانہ یونین کونسل جلالپور شریف کا علاقہ چمکون ویلی ،کھیوڑہ ،ڈنڈوت آر ایس کے علاقے میں مذکورہ مکھی کے کاٹنے کے متعدد مریض موجود ھیں حکومت پنجاب فوری طور پر ضلع جہلم کے پہاڑی علاقوں کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ویکسین مہیا کرے پنڈدادنخان کے مضافاتی پہاڑی علاقوں میں کئی سال بعد سینڈ فلائی دوبارہ حملہ آور ھے گزشتہ پندرہ روز سے یہ مکھی حملےکر رہی تھی لیکن اب اس کے حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس سے تحصیل پنڈدادنخان میں مذکورہ مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے متعدد مریض یونین کونسل ساوال کے علاقوں غریبوال سیمنٹ فیکٹری اور جوتانہ میں موجود ہیں جبکہ جلالپور سے لے کر پیر کھارا تک کے پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے سینڈ فلائی مکھی کے حملہ آور ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے کیوں کہ یہ مکھی زیادہ تر پہاڑی کے دامن میں پائی جاتی ہے پورے ضلع جہلم کے کسی بھی طبی سنٹر پر مذکورہ مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کے لیے ویکسین کا انتظام نہیں ہے
پہاڑی علاقوں میں کتوں گیدڑوں اور اس قسم کے دیگر جانوروں کی رھنے کی جگہ پر اس کی پیدائش ہوتی ہے مضافاتی پہاڑی علاقے چوآسیدنشاہ آڑہ بشارت یونین کونسل جلالپور شریف کے علاقہ وادی چمکون میں بھی اس کی موجودگی پائی جاتی ہے اس کے کاٹنے کےباعث بخار اور اس کے کاٹے کا زخم پورے جسم پر گہرائی میں بڑھتا ہے اور مریض جلدی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس بیمار ی کوکالا أزارجلدی بیماری کہا جاتا ہے محکمہ صحت نے پنڈدادنخان سے 16 مریضوں کو بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا ہے جبکہ 30 افراد ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں کچھ مریضوں کا علاج سول اسپتال کھیوڑہ میں کیا جا رہا ہے علاقہ میں مکھی کے کاٹنے کے درجنوں سے زیادہ مریض موجود ہیں جن کو ویکسین کا انجیکشن لگوانے کے لیے سینکڑوں کلومیٹردور بڑے شہروں کے اسپتالوں کی جانب سفر کرنا پڑ رہا علاقہ میں مذکورہ بیماری سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں ویکسین مہیا کی جائے اور علاقہ میں طبی ٹیمیں بھیجی جائیں۔جبکہ محکمہ صحت پنڈ دادنخان کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے مکھی مار سپرے علاقے بھر میں کروایا جارہا ھے اور محکمہ صحت کی ٹیم سول ہسپتال کھیوڑہ میں متاثرہ مریضوں کا چیک اپ کر رہی ہے اور انجکشن بھی لگائے جارہے ہیں دریں اثنا جن علاقوں میں سپرے ہو رہا ہے اس علاقہ کے لوگ اوصاف کو آگاہ کریں
0