دینہ (رضوان سیٹھی سے) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا تعزیتی اجلاس بسلسلہ 9مئی کے واقعہ کے حوالے سے سر پرست اعلیٰ جناب ملک افتخار حسین اعوان اور صدر شریف ساجد نے طلب کیا تمام پرائیویٹ سکولز کے عہد یداران اور ممبران نے شرکت کی جس میں اس واقعہ کی بھر پور مزمت کی گی سر ملک افتخار حسین نے کہا کہ افواج پاکستان ہم میں سے ہی لوگ وطن عزیز کی خاطر ہمارے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے ہمیں ان کے حوصلے بلند کرناچاہئے نہ کہ انکی دل شکنی کی جائے ہمارا سرمایہ افواج پاکستان ہے جنہوں نے دنیا کی اعلیٰ قیادت کی افواج کا درجہ حاصل کیا،صدر جناب شریف ساجد نے اس موقع پر اس واقعہ کی بھر پور مزمت کی اور کہا کہ یہ سب لوگ اکثر ہمارے اسکولوں سے تعلیم حاصل کر کے ملک کے طول و عرض میں عوام کی خدمت پر مامور ہیں آج ہمیں ان پر فخر ہے مزید برآں سینئر نائب صدر ڈاکٹر اشرف اقبال نے کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ملک اور افواج ہمیں جان سے بھی ذیادہ عزیز ہے اس کی حرمت پہ آنچ تک نہیں آنے دیں گے اس کے علاوہ جنرل سیکٹری راجہ رضوان اسد نے اپنے بیان میں کہا کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے اپنے ہاتھوں سے اپنا گلہ گھونٹنے کا یہ ضرور اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور ہمیں چاہئے کہ بردباری کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی چال کو ناکام بنائیں آخر میں ذوالفقار علی چشتی آف پنن وال نے عہد وفا پاکستان وافواج پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے دشمن کے ناپاک ارادوں کو آئندہ سر تسلیم خم کرنے کی دعا کی۔
0