0

تمام حقوق یکساں بنیادوں پر پورے پنجاب اور پاکستان میں حاصل کریں گے، آل پاکستان نمبرداران اسوسی ایشن

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) آل پاکستان نمبرداران اسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان کے صدر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ جنرل سیکرٹری راجہ ادا حقانی اور نائب صدر چوھدری حسن نمبردارنے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یہ اعزاز صرف راولپنڈی ڈویژن کو ہی حاصل ہوا ہے کہ تمام اختیارات کی تجدید اور دفاتر کا حصول بہت بڑی کامیابیاں ہیں پاکستان کے نمبرداران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ تمام حقوق یکساں بنیادوں پر پورے پنجاب اور پاکستان میں حاصل کریں گے ہم تمام نمبرداران سے التماس اور اپیل کرتے ہیں کہ ہم نے مل کر اپنے اسلاف کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ھے اور اپنی أنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ کے سپاہی بننا ھے،الحمداللہ ہم نے بہت کامیابیاں حاصل کرلی ہیں اور مزید نمبرداران کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبہ جات پر بھی کام ہو رہا ہے جو جلد آپ نمبرداران کی خدمت میں پیش کردیے جاہیں گے ،