سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 27, 2023
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 7 رکنی ٹیم تشکیل
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔