پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کی پولیس نے ایس ایچ او اللہ دتہ کے قیادت میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کی
سرچ آپریشنز کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم بھی گرفتارکرلیا اشتہاری ملزم ظہیرر کا تعلق کوٹ عمر سے ہےجس نے شہری کی وراثت پر ناجائز قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں،اس کے خلاف گزشتہ سال تھانہ دھمیال راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او اللہ دتہ نے کہا کہ تھانہ جلالپورشریف کے علاقہ میں کریمینل لوگوں کو پابند سلاسل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ڈی پی او جہلم کی ھدایت پر زبردست کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں انشاءاللہ مزید کامیابیاں ہوں گے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے،
0