0

چوہدری یعقوب صابر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے ملاقات کی

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا نمبرداران کی طرف سے وفد میں جنرل سیکرٹری پنجاب مہر سجاد چچکانہ ڈویژنل صدر راولپنڈی راجہ اشفاق کیانی ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک خالد ،ڈویزنل نائب صدر راولپنڈی مرزا غلام حسن ،ضلعی صدر راولپنڈی ملک نیاز ،جنرل سیکرٹری تحصیل پنڈ دادنخان راجہ ادا حقانی ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری راجہ عظمت کیانی اورمہر تنویر احمد نمبردار شامل تھے ،أر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے نمبرداران کے وفد کا خیر مقدم کیا اور نمبرداران کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کی تجدید کا عہد کیا ،أر پی او راولپنڈی نے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر ڈویژنل صدر راجہ اشفاق کیانی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محکمہ پولیس کے ساتھ غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا ہے آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کو ضلعی لیول اور ڈویژنل لیول پر نمبرداران کے ساتھ تعاون کی ہدایات جاری کریں گے اور ہماری ماہانہ بنیادوں پر انتظامی میٹنگز میں متعلقہ نمبرداران کو شامل کیا جائے گا ،اور انہوں نے یقین دلایا کہ نمبردار کو اب تھانوں میں بھی عزت دی جائے گی اور نمبرداران کے مشورہ پر ہی انتظامی امور کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،
یاد رہے کہ آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے حال ہی میں اپنے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر کی سربراہی اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ مال اور ریونیو میں ڈویژن لیول پر بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں نمبردار کے اختیارات کی تجدید کے علاؤہ راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں نمبرداران کے لیے علیحدہ دفاتر کے آرڈر بھی جاری کیے گئے جس پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے ہم بے حد مشکور ہیں ، صدر آل پاکستان نمبرداران اسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اعزاز صرف راولپنڈی ڈویژن کو ہی حاصل ہوا ہے کہ تمام اختیارات کی تجدید اور دفاتر کا حصول بہت بڑی کامیابیاں ہیں ہم نمبرداران راولپنڈی ہمراہ مرکزی و جنرل سیکرٹری پنجاب انشاءاللہ پورے پنجاب اور پاکستان کے نمبرداران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ تمام حقوق یکساں بنیادوں پر پورے پنجاب اور پاکستان میں حاصل کریں گے ، جنرل سیکرٹری تحصیل پنڈدادنخان راجہ ادا حقانی نے کہا کہ ہم تمام نمبرداران سے التماس اور اپیل کرتے ہیں کہ ہم نے مل کر اپنے اسلاف کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ھے اور اپنی أنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ کے سپاہی بننا ھے، چوہدری حسن نمبردار نے کہا کہ الحمداللہ ہم نے بہت کامیابیاں حاصل کرلی ہیں اور مزید نمبرداران کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبہ جات پر بھی کام ہو رہا ہے جو جلد آپ نمبرداران کی خدمت میں پیش کردیے جاہیں گے