پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے پنڈدادن خان کے نواحی مواضعات ٹوبھہ،کندوال ،کنڈل ،منڈاھڑ اورلنگر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مقامی قبرستانوں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل علی احسن کی قیادت میں فوجی دستے نے شہید شاہ رُخ سنی صوبیدار شہید محمد رمضان کرڑ ، شہید کریم بخش پڑھار ،نائب صدر محمد عباس شہید ،صوبیدار ظفر عباس شاہ شہید ،حوالدار محمد اشرف شہید ،سپاہی مرزا بابر شہید اور 1965کی جنگ کے ہیرو جوبم باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر شہید ہوئے گہرا خان شہید کے مزاروں پر حاضری دی اور سلامی پیش کی .اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی. برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ کے سٹوڈنٹس اور پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبہ نے پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کو خوش آمدید کہا. ڈائریکٹر برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ سید مسرت حسین کاظمی نے لیفٹیننٹ کرنل علی حسن کو پھول پیش کیے اور کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں اور ان کا قرض ہم زندگی بھر نہیں اتار سکتے اور نئی نسل کو ان شہداء کی قربانیوں سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے. اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل علی احسن نے کہا کہ پاک فوج ہر وقت اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی. انہوں نے برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ کی مینجمنٹ اور اساتذہ کو اپنے ملک کے شہداء اور غازیوں کی تکریم سے نئی نسل کو روشناس کروانے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر خانوادہ شہداء بھی موجود تھے. پاسبان ویلفیئر ٹوبہ کی ٹیم اور کثیر تعداد میں ٹوبہ کے باسیوں نے شرکت کی. اس کے علاوہ کندوال ،کنڈل منڈاھڑاور لنگر کے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
0