پنڈدادنخان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان )شہدا ءاور ان کے ورثا پوری قوم کا فخر ہیں شہدا ءکی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ھی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رھے ھیں آزادی کی نعمت دنیا کی سب سے بڑی نعمت ھے بھارت جیسا عیار مکار اور چالاک دشمن پچھلے 75سال میں وہ کچھ نہ کر سکا جو 9 اور 10 مئی کو چند ملک دشمن عناصر نے ایک سیاسی جماعت کے بھولے بھالے کارکنوں کو ورغلا کر کرا لیا کوئی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی سوچ رکھنے والا کارکن پر امن احتجاج مظاہرہ یا پرامن دھرنا ان کا جمہوری حق ھے مگر اس جمہوری حق کی آڑ میں سرکاری اور پرائیوٹ املاک کے ساتھ دفاعی تنصیبات کو ناقابل تلافی نقصان پہچانا ایک ایسا بھیانک جرم ھے جس کے معافی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار یوم تکریم شہدا کے موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خاں ہائی سکول میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈی ایس پی ملک محمد مسعود اور تحصیلدار الحاج ظفر اقبال کر رھے تھے پروگرام کے میزبان سینئر ہیڈماسٹر ملک شوکت علی اعوان تھے۔جب کہ معروف ماہر تعلیم چوہدری محمد ارشد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے ڈی ایس پی ملک محمد مسعود اور تحصیلدار الحاج ظفر اقبال نے کہا کہ پاکستان ھے تو ہم ہیں پاکستان کی بقا سلامتی اور استحکام کےلئے پوری قوم کو متحد ھو کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ھو گا اس موقع پر سکول کے طلبا نے مختلف جنگی اور قومی نغمے پیش کئے۔جب کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈدادنخان میں بھی یوم شہداء کی سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کی طالبات نے مختلف ٹیبلو اور خاکوں کے ذریعے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا پاک فوج اور پولیس کے شیخ نوازش شہید اور دیگر شہدا کی قبروں پر جا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر چیرمین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے پاکستان کی سلامتی استحکام بقا اور شہدا کی قربانیوں کا ذکر کرتے ھوئے پررقت أمیز دعا کرائی
0