پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے قصبہ ٹوبھہ میں یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شارخ سنی شہید کی قبر پر سلامی دی ،شہید کی والدہ اور آرمی کے آفیسرز نے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،پاسبان ٹوبہ کے نوجوانوں نے پاک فوج کے دستے پر پھول برسائے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے شہید کی قبر پر سلامی کے موقع پر کرنل علی نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے فوج کا ہر سپاہی اور افسر فرائض کو مقدم رکھتا ہے بلاشبہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ھی ہم سب ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں تغمہء بصالت دشمن کے ساتھ شیر کی طرح لڑنے والے کو ھی ملتا ہے اس لئے سنی شہید کو تغمہ ء بصالت سے نوازا گیا ہمارا ملک ان شہداء کی وجہ سے ہی قائم ہے پنڈدادنخان اور ٹوبہ کا علاقہ شیر دلوں کی دھڑتی ہے شہید کی والدہ بھی ایک شیردل ماں ہے جب تک ایسی مائیں ہیں اس ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا
0