دینہ(سہیل انجم قریشی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا گورنمنٹ بوائز سکول راٹھیاں کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ، طلبا سے سوال و جواب کیےتفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ بوائز سکول راٹھیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول میں دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور سکول کے طلبا سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے سوال و جواب کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول میں تمام اساتذہ اور عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔
0