0

حافظ علامہ مبشر حسین قادری نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے درس نظامی مکمل کرلیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں عثمان شریف کے خوش قسمت نوجوان حافظ علامہ مبشر حسین قادری دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے درس نظامی مکمل کرلیا عالم فاضل کے کورس کی تکمیل کے بعد سند فراغت حاصل کرلیں حافظ علامہ مبشر حسین قادری محبوب الہی کے صاحبزادے اور صداقت حسین آف عثمان شریف کے بھانجے ہیں انہوں نے 2015ءمیں تعلیمی سفر ناظرہ قرآن گاؤں عثمان شریف سےاور درجہ حفظ چک مجاہد میں مکمل کرنے کے بعد دورہ حدیث جہلم کی تحصیل دینہ سے شروع کیا اور نو سال کے بعد20مئی2023 کو دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں اپنا دینی تعلیمی سفر مکمل کر لیا جس میں انہوں نے عالم فاضل کورس کی تکمیل کے بعد سندِ فراغت حاصل کرلی الحمداللّٰہ آج اللّٰہ کے کرم سے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دُعاؤں کی بدولت حافظ علامہ مبشر حسین قادری نے اپنی منزل کو پا لیاھے اللّٰہ پاک ان کے علم و عمل میں مزید برکتیں عطا فرماۓ اس شاندار کامیابی پر دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان کے پرنسپل حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ ،حضرت علامہ مفتی بشیر احمد کرم ،بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے