0

پنڈدادنخان شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت

پنڈدادنخان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)پنڈدادنخان شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی بے موسم گرما شروع ہوتے ہی پینے کا پانی بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ پنڈدادنخان مکمل طور پر غائب ہے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو خصوصی نوٹس لینے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام مزید پریشان کر رکھا ہے مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کے رہ کئی تفصیلات کے مطابق جونہی گرمی کا موسم شروع ھوا ھےمیونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے عملے کی لاپرواہیوں کا سلسلہ بھی شروع ھو گیا ھے معمولی آندھی سے واٹر سپلائی اسکیم کےبیلے میں بجلی کے کھمبے زمین بوس ھونے سے پانی کی موٹروں نے پانی کی سپلائی بند کر دی جس کے باعث عوام مضر صحت اور کڑوا پانی پینے پر مجبور ھو گئے شہر میں لگائے گئے صاف پانی کے دو فلٹر پلانٹس میں سے عمومی طور پر ایک پلانٹ بند رہتا ھے جبکہ دوسرے پلانٹ پر بےپناہ رش ھونے کی وجہ سے ایک کولر پانی بھرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کا عملہ من مرضی سے پانی سپلائی کرتا ہے ان کو کوئی انتظامی افسر پوچھنے والا نہیں وہ خود ھی ملازم اور خود بھی افسر بنے ہوئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو پانی کے سلسلہ میں خصوصی نوٹس لینا چاہیے اس کے علاوہ بازاروں میں ناجائز تجاوزات اور اپنی ھی دکانوں کے آگے چھ سے آٹھ فٹ تک تجاوز کر لی گئی ھے جسکی وجہ سے موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے خواتین و حضرات کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کی غفلت کے باعث دن کے اوقات میں بازار میں ہیوی ٹریفک آنے کی وجہ سے گھنٹوں بازار بلاک ھو جاتے ہیں شہریوں اور چھوٹے دکانداروں نے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان سے پرزور اپیل کی ھے کہ دن میں کسی بھی وقت بغیر کسی کو اطلاع دئیے اچانک بازار کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد شہریوں کی اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ھوئے مناسب حل کے بعد اپنے احکامات جاری کریں اور میٹھے پانی کی سپلائی بہتر بنانے کےلئے اپنا موثر کردار ادا کریں خاص کر محلہ مصطفی آباد نئی آبادی کا خصوصی وزٹ کریں کہ لوگ کس طرح ساری ساری رات جاگ کر پانی حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں