0

پنڈدادنخان میں 9مئی کے ناخوشگوار واقعات کے بعد افواج پاکستان زندہ باد اور استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان میں 9مئی کے ناخوشگوار واقعات کے بعد ملکی صورتحال کے مدنظر افواج پاکستان زندہ باد اور استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں پی ڈی ایم کے قائدین اور شہریوں نے شرکت کی فضائیں پاک فوج کو سلام ، پاک فوج زندہ باداور پاکستان کا مطلب کیا کے نعروں سے گونج اٹھی حکیم اختر علی شاہ بخاری نے استحکامِ پاکستان اور پاک فوج کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پنڈدادنخان میں نکالی گئی ریلی کی قیادت مسلم لیگ نون کے ایم پی اے حا جی نا صر ، چوہدری شاہد آصف چوہدری اسد بشیر اللہ ،چوہدری انتظار الحق ،جوہدری عمران ،ملک فیصل کھیوڑہ ، راجہ ناصر کھوکھر،راجہ عمران مانی ، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور حافظ عبدالستار آزاد نے کی ریلی کا آغاز علامہ اقبال( وکی چلڈرن) پارک سے ھوا ، سارے راستے میں پاک فوج زندہ باد ،آرمی چیف زندہ باد اورپاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ریلی میں انجمن تاجران سول سوسائٹی، اہم سیاسی قائدین جمیعت علمائے پاکستان فضل الرحمن گروپ ،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختتام کشمیر چوک پنڈدادنخان میں ہوا ریلی ایک بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی جہاں پر کارکنوں نے پاکستانی پرچم لہرائے ،پاک فوج زندہ باد کے کتبے لہرائے اور فلک شگاف نعرے لگائے مقررین نے 9مئی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے پرسوز انداز میں دعا کرائی