پنڈدادنخان( رپورٹ ملک ظہیر اعوان، فوٹو تیمور ملک ) خدمت خلق ویلفیئر ٹوبھہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں نالیوں کی صفائی ، مختلف ناپختہ گلیوں اور چھوٹی پلوں کو تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ھے سٹریٹس بھی لگائی جا رھی ھیں اور غریپ کھرانوں میں راشن گی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ھے
خدمت خلق ویلفیئر ٹوبہ کے نوجوانوں نے ترجیحی بنیادوں پر ان علاقوں میں کام شروع کر رکھا ہے جہاں سے سکول جانے والے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ان نوجوانوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور کمیونٹی ماڈل سکول جانے والی طالبات کے راستے پر تالاب والے ٹینک سے ڈاٹ والی پل تک راستہ ہموار کر دیا ہے جب کے دربار باوا گل شاہ رحمت اللہ علیہ پر جانے والے زائرین کے لیے راستے پر پل تعمیر کروایا ہے جہاں سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جانے والے طلباء کی بھی گزر گاہ ہے تنظیم 15 بچوں کے مستقل تعلیمی اخراجات اٹھا رہی ہے گزشتہ دس ماہ سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ہر ماہ 20 خاندانوں کے گھروں میں نہایت پردہ داری سے راشن پہنچایا جاتا ہے12 نئی سٹریٹ لائٹس لگوا چکے ہیں اور 15 مرمت کرائی گئی ہیں جبکہ نئی سٹریٹ لائٹس لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے دو بچیوں کو جہیز خرید کر دیا گیا شمالی جنازہ گاہ میں واش روم اور پانی کا مکمل نظام اور لائٹس کا بھی بندوبست کیا گیا مختلف بڑی نالیوں کے اوپر جنگلے رکھوائے گئے اور صفائی کا بندوبست کیا گیا پانچ بچیوں کو فری سلائی کا کام سکھا کر ان کو مشین خرید کر دی گئیں جبکہ خدمت خلق ویلفیئر کے دس نوجوانوں نے مختلف جگہ پر جاکر خون کا عطیہ دیا مختلف مستحق افراد کو علاج کے لیے نقد رقم ادا کی گئی اس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروباری معاملات میں معاونت کی گئی تنظیم کے عہدیداروں مہر تنویر اور دلدار نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کے نوجوان جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہیں جو ٹوبھہ کے فلاحی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں بے أسرا و بے سہارا لوگوں کی مالی خدمت کی جارہی ہے ایمرجنسی بلڈ دینے کا بھی بندوبست کر رکھا ہے تاکہ دکھی لوگوں کی خدمت کی جاسکے ٹوبھہ میں بہت سے ایسے کام ہیں جن کو انشاءاللہ بہت جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں گے تاہم عوام نے ویلفیئر کا کام کرنے والے نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
0