0

طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی اخلاقی تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ھے،پروفیسر جاوید اقبال

پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان سے ) موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی اخلاقی تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ھے طلبا ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے نا صرف بہترین روزگار حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ملک سے غربت معاشی بدحالی کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان میں ٹیکنیکل کالج کے اساتذہ نے ٹیکنیکل کے شعبے میں طلبا و طالبات کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا ایک بہترین شہری بنا کر معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ھے یہی وجہ ھے کہ آج سینکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے طلبا ملک و قوم کے نام کے علاؤہ اپنے کالج اور تحصیل پنڈدادنخان کا نام روشن کر رھے ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل انجینئر پروفیسر جاوید اقبال اور ڈی پی مظہر حسین تارڑ نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب جو کہ محمدی مارکی ہرن پور میں منعقد ھوئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سینکڑوں طلبا کے علاؤہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے چیف گیسٹ صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ تھے جبکہ خصوصی شرکت چوہدری محمد یامین باگڑی ،آصف کھوکھر ،حکیم سید اختر علی شاہ بخاری،صفر علی خان ، عبدالحفیظ ساقی، سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان محمد شبیر مارتھ نے کی تمام معزز مہمانوں نے گورنمنٹ چوہدری محمد یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے طلبا و طالبات کی بہترین ٹیکنیکل کارکردگی اور ڈسپلن سے متاثر ھو کر خصوصی تعاون کا اعلان کیا جبکہ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ صوبائی سیکرٹری انفارمیشن عبدالحفیظ ساقی نے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ کی ہدایت پر کالج کے بہترین ڈسپلن اعلیٰ ترین پڑھائی اور بہترین اخلاقیات کو سراہتے ھوئے مولانا ظفر علی خان ایوارڈ دینے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر بہترین سماجی و رفاعی فلاحی و دفاعی خدمات کا اعتراف کرتے ھوئے سابق ڈسٹرکٹ کمانڈر (ڈی ایس پی) حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ستارہ سماج ، الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ،حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ ساقی چوہدری محمد یامین باگڑی اور دیگر ممتاز شخصیات کو سرکاری طور پر خصوصی ایوارڈ بھی دئیے گئے